واہگہ بارڈر؛ یوم پاکستان کے حوالے سے ''ریڈ پیفر بینڈ'' کی شاندار پرفارمنس

23 Mar, 2018 | 09:02 PM

رانا جبران

 علی عباس: واہگہ بارڈر پر یوم پاکستان کے سلسلے میں جہاں رینجرز کے جوانوں نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا وہیں ''ریڈ پیفر بینڈ'' کےجوان بھی کسی سے کم نہ تھے۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ریڈ پیفر بینڈ کے جوان میدان میں اترے۔ جس پر  پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔

سرخ  ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ان جوانوں نے عسکری افسران اور شائقین کو بینڈ کی دھنوں میں سلامی پیش کی ۔

سلامی پیش کرنے کے بعد جوانوں نے ایک قطار میں کھڑے ہوکر مختلف شاندار مظاہرے دکھائے جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔

تقریب کے اختتام پر بندوق کے ذریعے مختلف کرتب دکھانے والے  تین جوان شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

یہ بھی ضرور دیکھیں: 

مزیدخبریں