نواز شریف کب اور کیوں ملک چھوڑنا چاہتے ہیں؟ طاہر القادری نے انکشاف کردیا

23 Mar, 2018 | 08:25 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف 31 مئی سے پہلے ملک چھوڑناچاہتے ہیں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قومی مجرم کو مذاکرات کی آڑ میں معافی ملی تو کسی کا احتساب نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں : پرائمری سکولوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو دھمکیاں دینے والا شیر آج کل ڈھیر ہونے کیلئے بے چین ہے۔ نا اہل ٹولہ 97 ء کی طرح عدلیہ اور 1999 کی طرح فوج کو تقسیم کرنے میں ناکام رہا۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہدا کے ورثاء شریف برادران کا انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل چاہتے ہیں۔ ہسپتال اور سکول بیچنے والوں کا قوم بے رحم احتساب چاہتی ہے۔

مزیدخبریں