ملک اشرف: چیف جسٹس آف پاکستان نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ پر گرڈ سٹیشن بنانےکا نوٹس لے لیا، عدالت نے چیئرمین واپڈا اور ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر ذمہ دارافسروں کو کل سپریم کورٹ طلب کرلیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 24 مارچ ہفتہ کے روز سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ پر بجلی کے گرڈ سٹیشن کی تعمیر پر از خود کیس کی سماعت کریں گے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: پرائمری سکولوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کردیا
عدالت نے واپڈا کے ذمہ دار افسر ، ڈی جی ایل ڈی اے ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی ہفتے کے روز جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔