قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پرائمری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
سٹی(42) ذرائع کے مطابق اس سے قبل پرائمری سکول میں ایک سینئر ٹیچر بطور ہیڈ ماسٹر کام کرتا ہے۔ لیکن اب باقاعدہ طور پر پرائمری سکولوں میں بھی سینئر ٹیچرز کی بجائے میرٹ پر ہیڈ ماسٹر لگانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی سی بھکر ڈاکٹربلال حیدر کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے یہ ہدایت نامہ موصول ہو گیا ہے۔ ان ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکول میں داخلہ کے وقت اور چھٹی کے وقت بچوں کو سکول گیٹ پر الوداع اور ویلکم کریں۔