ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبہ؛ مشکلات کے باوجود کام تیزی سے جاری

اورنج لائن ٹرین منصوبہ؛ مشکلات کے باوجود کام تیزی سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) اورنج لائن ٹرین منصوبہ زیر زمین انارکلی اسٹیشن سے جی پی اواسٹیشن تک بیرل ٹوکی کھدائی 30 فیصد، جبکہ 50 فیصد سے زائد چھت کی تعمیر مکمل، بیرل 2میں انتہائی گھٹن کےباوجود تعمیراتی کام جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گھٹن زدہ ماحول میں کام کرنےوالے یہ محنت کش کسی پہاڑی علاقہ کی سرنگ میں کام نہیں کررہے۔ بلکہ اورنج لائن ٹرین کےزیرزمین پرانی انارکلی اسٹیشن سےجی پی اواسٹیشن تک بیرل 2 کےتعمیراتی کام میں مگن ہیں۔  بیرل 2 کےفیز ون کی چھت کا کام مکمل ہونے کھدائی اورپائلوں کی کٹنگ کاکام جاری ہے۔

انچارج انجنیئر خرم شہزاد نےبتایاکہ بیرل ٹو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فیز ون اور 3 کی چھت مکمل جبکہ صوفی بزرگ حضرت بابا موج دریا بخاری دربار سے ملحقہ ایریا کی چھت ڈالنےکی تیاری کی جاری ہے۔

بیرل ٹو کی چھت اورجی پی او اسٹیشن تک 1800 ٹن سٹیل استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بیرل 2 اور جی پی او اسٹیشن تک 23سوپائلز کی تنصیب کی گئی ہیں۔

 بلاشبہ زیرزمین اسٹیشنز اور روٹ پر کام تو دن رات جاری ہے لیکن منصوبے پر سول ورکس کب ختم ہوگا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔