(عمراسلم) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا اور مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940ء کو دیکھنے میں آیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔جوڈیشل مارشل لاءکا آئین میں کوئی تصور نہیں: چیف جسٹس پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر ہی وطن عزیز کو آگے لیکر جائیں گے۔ ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کے قیام کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کردیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دیں وہ اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کریں۔ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائدؒ اور اقبالؒ کا خواب پورا کریں گے۔ پاکستان اپنی اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔یوم پاکستان پر امریکی قونصل جنرل کا پاکستانی قوم کے نام پیغام
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت میں ہم نے وہ کر دکھایا جو بھارت جیسا ملک بھی نہ کر سکا۔ پنجاب نے صحیح سمت میں ترقی کا سفر شروع کیا۔ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اداروں کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا ، بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہیں۔پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں بے پناہ کام کیا گیا ہے جو دیکھا جا سکتا ہے کوئی کہانی نہی ، یہ انمٹ حقیقت اور انمول سچ ہے۔