شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

23 Mar, 2018 | 11:08 AM

(ناصر علی) مصطفی آباد کے علاقے میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، چھوٹے بھائی کی رسم مہندی میں ایک بھائی نے چھریوں کے وار کر کے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔نشتر کالونی میں خون سفید ہوگیا، بدبخت بیٹے نے اپنی جنت اُجاڑ دی

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے علاقے میں ایک گھر میں چھوٹے بھائی کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ دو بڑے بھائیوں کے درمیان خاندانی رنجش پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تو بڑے بھائی امتیاز نے چھریوں کے وار کر کے چھوٹے بھائی  شہباز کو زخمی کر دیا۔ شہباز کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔یوم پاکستان پر امریکی قونصل جنرل کا پاکستانی قوم کے نام پیغام

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

مزیدخبریں