ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر سے 7 سال بعد شادی کر لی ۔
بھارتی اداکار شترو گن سنہا کی بیٹی سناکشی نے اپنے مسلمان دوست سے 7 سالہ رفاقت کے بعد اب اس سے شادی کر لی ہے ، لیکن ان کے مداحوں کو بتا دیں کہ آیا اداکارہ نے اپنے دوست سے شادی کیلئے آخرآج ہی کے دن کو کیوں چنا تو اس کا جواب انہوں نےشادی کے بعد اپنی پہلی پوسٹ میں دیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر سناکشی نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ آج ہی کے دن 7 سال پہلے ہم دونوں پہلی بار ملے تھے یعنی 23جون 2017 کو آج ہی کے دن ہم ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے کے ہو گئے ہیں۔
اپنے پیغام میں سناکشی اور ظہیر کا کہنا تھاکہ اسی دن7سال پہلے (23.06.2017) ایک دوسرے کی آنکھوں میں، ہم نے محبت کو خالص ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے،اس لمحے تک جہاں ہمارے دونوں خاندانوں اور ہمارے دونوں خداؤں کی آشیرباد سے اب ہم میاں بیوی ہیں۔