لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

23 Jun, 2024 | 07:49 PM

اسرار خان : لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق شادباغ، تاجپورہ گراؤنڈ کے قریب معمر شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی کی شناخت 65 سالہ امین کے نام سے ہوئی ۔ اس کے علاوہ شاہدرہ، بیگم آباد میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خودکشی کر لی، متوفی 25 سالہ عدیل نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوائی ۔ 

شاہدرہ ٹاؤن، دہڑ گاؤں کے قریب سڑک کنارے ایک شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، سردست شناخت نہ ہو سکی۔ 

 ایدھی ترجمان  کا کہنا ہے  کہ پولیس کارروائی کے بعد تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ 

مزیدخبریں