وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

23 Jun, 2024 | 07:13 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 24 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں جھولا گرنے سے 12 بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ جھولے میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ 

مزیدخبریں