عثمان خان : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے ۔
مولانا فضل الرحمان کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ پہنچے، جہاں انہوں نے سابق ایم این اے قاضی عصمت اللہ کی وفات پر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا، مولانا فضل الرحمان نے مرحوم قاضی عصمت اللہ کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی کی ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قاضی عصمت اللہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ قاضی عصمت اللہ نے مشکل وقت میں جماعت کا ساتھ دیا ۔