وقاص احمد : ساندہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد اس شخص نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی، ٹیم نے تعاقب کے بعد چاندنی چوک کے قریب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عمر پر 65 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارورائی کیلئے تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا گیا ۔
ایس ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔