محکمہ ایکسائز  کا چھٹی کےروزبھی نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

23 Jun, 2024 | 05:37 PM

علی ساہی : محکمہ ایکسائز  کا چھٹی کےروزبھی نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کی شہریوں کوسیر کروانے والی تنیوں بسیں ٹوکن ٹیکس نادہندہ۔

ڈائریکٹر موٹرز کے مطابق ہرگاڑی کے ذمہ 5 لاکھ 22 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔لبرٹی ناکہ میں ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی ایکسائزحکام نے روک لی۔ متعدد بار مراسلہ لکھنے کے باوجودٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

شہر میں دوپہر 2بجے لگنے والے ناکوں پراب تک 3 سو سے زائد گاڑیوں کے چالان اور 20 گاڑیاں بند کردی گئی ہیں۔

چوہدری آصف کا کہنا تھا کہ مالی سال کے آخری 7روزمیں روزانہ ناکہ بندی کی جائےگی، ای ٹی اوز کی سربراہی میں 8مقامات پر ناکہ بندی رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں