ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بجلی گیس اور پانی کی سپلائی ایک ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا ہے:چودھری اصغر گجر

 لاہور میں بجلی گیس اور پانی کی سپلائی ایک ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا ہے:چودھری اصغر گجر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر لاہور میں دن بہ دن بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جاری کردہ بلوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بجلی کا پہلے جو بل 10 ہزار کے قریب آتا تھا ، وہ اپنی مرضی کی ریڈنگ سے اب 40 ہزار کا کر دیا  گیا ہے۔ اسی  طرح گیس کے  گھریلو بل جو کہ چند ماہ پہلے 300 روپے آتا تھا ، وہ ہر گھر میں بل اب 10 سے 15 ہ زار کے درمیان آتا ہے جس سے لاہور کے شہرئوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار  تحریک انصاف لاہور کے صدر چوھدری محمد اصغر گجر نے اپنی رہائش گاہ پر بجلی اور گیس کے  بلوں سے ستائے ہوئے   مشتعل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ زیشان رشید اور تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر چودھری اصغر گجر نے کہا کہ لاہور میں بجلی گیس اور پانی کی سپلائی ایک ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا ہے، بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور سٹریٹ کراہم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ لاہور پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو پکڑنے کے علاؤہ کرائمز کنٹرول کرنے میں ناکام ہے،  حافظ زیشان رشید نے کہا لاہور کے شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے جلد ہی گیس اور بجلی کی قیمتیں کم کرانے کے لیے  لائحہ عمل مرتب کریں گے ۔

تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے کہا عوام کو مہنگائی کہ وجہ سے جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور جو لوگ مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لیے نکلتے ہیں ان کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا جا تا ہے، میں حکمرانوں کو متنبہ کرتی ہوں وہ ہوش کے ناخن لیں ، بجلی اور گیس کے بل اور نہ لیں ورنہ عوام سڑکوں پر نکل کر دما دم مست قلندر کر دیں گے۔