محنت کرکے بچوں کی پرورش کرنے والی بیوہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں:مریم نواز

23 Jun, 2024 | 04:10 PM

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان خواتین کی مشکلات کو سمجھنے کا دن ہے جو خاوند کی وفات کے بعد اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہےکہ باپ کا سایہ نہ ہونے پر اولاد کی پرورش کرنا انتہائی دشوار ہے۔بیوہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بیوہ خاتون کے ساتھ امتیازی سماجی رویے افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے پہلی مرتبہ بیوہ خواتین کو سماجی مقام اور عزت دی۔ محنت کرکے بچوں کی پرورش کرنے والی بیوہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ الحمدللہ، پنجاب میں پہلی مرتبہ بیوہ اور بے سہارا خواتین نے حج کی سعادت حاصل کی۔

مزیدخبریں