ہربنس پورہ : ڈاکو کارسوار فیملی سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار

23 Jun, 2024 | 03:57 PM

سٹی42: لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں کینال بینک کے قریب ڈاکووں نے کارسوار فیملی کولوٹ لیا ، واردات کی کلوزسرکٹ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شہری گاڑی موڑ رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل سوار ڈاکو موقع پر پہنچ گئے، ایک ڈاکو نے شہری کو روکا تو شہری نے گاڑی دوسرے ڈاکو پر چڑھا دی۔ ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے موبائل فون ،زیورات اور نقدی لیکر باآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔

متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے لیکن تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزیدخبریں