چھٹی کا روز  ، شہریوں نے گرمی کی چھٹی کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی

23 Jun, 2024 | 03:30 PM

سٹی42: چھٹی کے روز  لاہوریوں کا پکنک سیشن سٹارٹ ہوگیا ، شہروں نے نہر کے ٹھنڈے پانی سے گرمی کی چھٹی کر دی۔

گرمی سے بچنے کے لیے لاہوریوں کی بڑی تعداد نے ٹھنڈے پانی کی نہر پر ڈیرے ڈال دیئے جس میں بچے، بڑے سبہی نہر میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کو مات دینے لگے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ  گرمی اور دھوپ کی حالت میں نہر کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، گرمی کے حوالے سے نہر بہترین پکنک پوائنٹ ہے ۔

شہریوں نے مزید کہا کہ گرمی سے راحت بچنے کے ساتھ ساتھ یہ سستی تفریحی میں بھی شامل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں