سٹی42: محکمہ صحت نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیئے جس میں واضح کیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 220 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 27 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ، 24 گھنٹے میں خسرہ کے باعث کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔
صوبائی وزیر کے مطابق صوبہ بھرمیں ویکسی نیشن مہم تیزکردی گئی ہے۔