(علی رامے)رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم) نے1 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے،اس حوالے سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مراسلہ میں کہا ہے کہ رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں،جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں۔جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں،جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بالائی پنجاب وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارشیں متوقع ہے۔جولائی میں معن سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا بھی خطرہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔؎
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے ، ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب آب کے انتظامات جلد از جلد مکمل کریں۔ باہمی تعاون اور قبل از وقت انتظامات سے قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے کوتاہی یا غیر زمہ داری کی گنجائش نہیں ۔