خبردار، لین لائن، زیبراکراسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر  ای چالان شروع

23 Jun, 2024 | 11:51 AM

 (وقاص احمد) لین لائن، زیبراکرسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ای چالان شروع ہو گیا۔

 سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر  کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ای چالان شہریوں کے گھروں میں بھجوائے جائیں گے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن، زیبرا کراسنگ سرفہرست ہیں، گزشتہ روز شہر لاہور میں سیف سٹی کیمروں میں 73 ہزار خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں، 15ہزار 281 شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی، 12 ہزار گاڑیوں نے اوورسپیڈنگ، 3 ہزار شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی، 41ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن،سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال 7 لاکھ وہیکلز کو لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹس دئیے گئے، منظم ٹریفک کے حصول کےلئے لین لائن ڈسپلن انتہائی ضروری ہے، لین لائن ڈسپلن اور زیبرکراسنگ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کو بڑھایا جائے گا، موٹرسائیکلسٹ ہمیشہ انتہائی بائیں لین میں سفر کریں، ماڈل روڈز پر لین لائن ڈسپلن پر مزید سختی کی جارہی ہے، سڑکوں پر لین لائن اور روڈ مارکنگ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں