(فاران یامین)ڈی ایچ اے فیز ٹو میں گھر میں آتشزدگی کے باعث دھواں بھرنے سے خاتون سمیت دو افراد کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آگ فیز 2 میں واقع گھر کے کمرے میں بھڑکی،ریسکیو کی 7 ایمرجنسی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور ریسکیو اہلکاروں نے 30 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے سے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد کی حالت خراب ہوئی جنہیں نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔