(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں ہوٹل کے کمرے میں سلنڈر گیس کی لیکج سے سیاح فیملی کے سات افراد بے ہوش ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے ساتوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بے ہوش ہونے والے سیاحوں میں 17 سالہ لائبہ، 19سالہ ثناء، 25 سالہ زرمینہ، 50 سالہ نسیم، 7 سالہ ایان اور 4 سالہ اذان شامل ہیں۔