برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

23 Jun, 2024 | 10:25 AM

(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  20روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

 مرغی کا گوشت 20روپے مہنگا ہونے سے برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 418 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 277 روپے کلو  مقرر جبکہ  زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 288روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب فارمی انڈوں کی 250روپے فی درجن قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری ہے۔ 

مزیدخبریں