ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

سورج کی تیز کرنوں سے شہر  لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ ماہرین کے مطابق  آئندہ 24گھنٹوں کے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)  سورج کی تیز کرنوں سے شہر  لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ ماہرین کے مطابق  آئندہ 24گھنٹوں کے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،  زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز 8ڈی ایچ اے 233،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 170ریکارڈ، ٹھوکر نیاز بیگ 160 جبکہ شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 131ریکارڈ کی گئی ہے۔

 کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج شام گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے  تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں اتوار کو موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، سوات ،شانگلہ، دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہے گا۔

صوبہ سندھ میں موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی پٹی میں بونداباندی ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔