ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 کا پہلا بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دیدی۔

کنگز ٹاؤن میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 127 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر3، مچل مارش 12 اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے، گلین میکسویل 59، مارکوس اسٹوئنس 11اور ٹم ڈیوڈ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کے گلبدین نے 4 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، نوین الحق نے 3 ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 60 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز داغے۔

افغانستان کی جانب سے کریم جنت 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض لگاتار3 وکٹیں لیکر رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، ایڈم زمپا 2 اور مارکس اسٹائنس بھی 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔