جہلم میں اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشتگرد  گرفتار

23 Jun, 2024 | 03:54 AM

سٹی42:   اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشت گردوں کو جہلم سے گرفتار کر لیا گیا۔

 ان دہشتگردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے،  وہ  گوادر کے راستے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ 
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں بلال، عابد اور گل فران شامل ہیں۔

 ڈومیلی موڑ جہلم کے قریب  12 جون کو پیش آنے والے واقعہ میں  اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) ٹیم پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے تھے۔

معمول کی  ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگا کر لے جانے  کی کوشش کی۔  تعاقب کے دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا۔  شہادت پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر شامل ہیں۔

مزیدخبریں