ثمرہ فاطمہ: دس سالہ ہونہار آرٹسٹ کی پینٹنگز نے پہلی ہی نمائش میں لاہور میں آرٹ لورز کی توجہ حاصل کر لی۔ کمسن آرٹسٹ کی بنائی ہوئی کئی پینٹنگز فروخت ہو گئیں اور نمائش دیکھنے والوں نے اس کی تخلیقات کی خوب تعریفیں کیں۔
دس سالہ شاہ ولی کی پینٹنگز کی نمائش نثار کالونی لاہور کینٹ میں منعقد کی گئی۔ ننھے آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے آرٹ کے دلدادہ افراد نے نمائش میں شرکت کی۔
ہونہار ننھے مصور نے اپنے ہنر سے تمام شرکا کو حیران کر دیا۔شہریوں نے بڑی تعداد میں نمائش میں شرکت کی اور شاہ ولی کے کام کی بہت پزیرائی کی۔
آرٹسٹ کے والدین کا کہنا ہے کہ شاہ ولی نے ابھی کسی سے بھی آرٹ کی تربیت نہیں لی۔شاہ ولی کی پینٹنگز کی نمائش جولائی میں ترکی کے شہر انقرہ میں کلچرل منسٹری کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی۔ اس سے بچے میں موجود قدرتی ہنر کو مزید پزیرائی ملے گی۔
شاہ ولی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس کے طبعی رجحان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اس کے کام سے بہت خوش ہیں۔ شاہ ولی نے پینٹنگ شوقیہ شروع کی تھی، جب وہ کوئی اچھی چیز بناتا ہے تو ہم اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اب وہ اسے کیرئیر بنانا چاہے گا تو ہم اس پر خوش ہوں گے۔