گلشن راوی ای بلاک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی خراب، انتظامیہ کا رویہ بے حسی کا شاہکار

23 Jun, 2024 | 01:38 AM

اسوہ  فاطمہ: گلشن راوی ای بلاک میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی شہر کے درجنوں دوسرے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی طرح عرصہ سے غیر فعال پڑا ہے۔  انتظامیہ کا رویہ اس پلانٹ کے متعلق بھی بے حسی کا شاہکار دکھائی دیتا ہے۔ فلٹریشن پلانٹ کے  باہر نصب ٹونٹیاں اور پائپ تک لوگ اتار کر لے گئے۔  لاھوں روپے خرچ کے لگائی گئی ٹائلیں اور جنگلے بھی خستہ حالی کاشکار ہیں۔  


فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کے باعث علاقہ کے مکین صاف پانی سے محروم ہیں تو ہوا کریں۔ شہری سخت گرمی میں پینے کے لئے پانی  دوردراز کے علاقوں سے تلاش کر کے لانے پر مجبور ہیں تو ہوا کریں۔ 

اس علاقہ کے مکین بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کے لئے درخواستیں کر کر کے عاجز آ چکے ہیں۔ 
علاقہ مکینوں کا انتظامیہ سے اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ  واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کرنکے ان کی زندگیوں کو اضافی دشواریوں سے نجات دلائی جائے۔ 

مزیدخبریں