ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ مین روڈ پر تجاوزات، آپریشن کلین اپ کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

 ٹاؤن شپ مین روڈ پر تجاوزات، آپریشن کلین اپ کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد:  ٹاؤن شپ  کے مین بازار المدینہ روڈ  پر دو رویہ سڑک کے  دونوں اطراف تجاوزات نے ٹریفک کا بہاؤ روک رکھا ہے اور پیدل چلنے والوں کا بازار میں گزرنا محال کر دیا ہے۔ 
ٹاؤن شپ مین بازار میں دو رویہ سڑک کے دونوں اطراف پیدل چلنے والوں کیلئے بنائے گئے فٹ پاتھسں پر سالہا سال سے  دکانداروں نےکاؤنٹرزلگالیے ہیں یا اپنی دوکانوں کے آگے وینڈرز بٹھا لئے ہیں جن سے وہ بھاری کرایہ وصول کرتے ہیں۔ فٹ پاتھ سے آگے دس دس فٹ سڑک پر کہیں مستقل پھٹے لگے ہیں، کہیں مستقل ٹھیلے اور کہیں موٹر سائیکلوں کی مستقل پارکنگ بنی ہوئی ہے۔ باقی ماندہ دس فٹ سڑک بے تحاشا ٹریفک کا بہاؤ برداشت کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ رہی سہی کسر چاند گاڑیوں کے بے ہنگم اڈوں نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر چند سو میٹر سفر کرنے میں نصف سے ایک گھنٹے تک وقت لگ جاتا ہے۔ 
ٹاؤن شپ مین مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والوں خصوصاً خواتین اور بچوں کے لئے سڑک پر ہر وقت  ٹریفک ہا اژدہام کسی بھی وقت سنگین حادثہ کا سبب بن جاتا ہے۔ دوکاندار خود بھی ٹریفک جام سے پریشان رہتے ہیں لیکن وہ نہ تو دوکانوں کے آگے سے وینڈرز کو ہٹاتے ہیں نہ اپنی اور گاہکوں کی موٹر سائیکلیں سڑک پر کھڑی کرنے سے باز آتے ہیں۔

ٹاؤن شپ کے مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فٹ پاتھ اور سڑک کو مکمل خالی کروانے کے لئے بلا امتیاز آپریشن کلین اپ کیا جائے۔