ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی جامعہ اشرفیہ پہنچ گئے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر ان کے ہمراہ تھے۔
محسن نقوی نے مہتمم اعلیٰ جامعہ اشرفیہ حافظ فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات کی۔ حافظ اسعد عبید، حافظ خالد سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جامعہ اشرفیہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔ محسن نقوی کو جامعہ اشرفیہ کی تاریخ اور دینی َخدمات پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، اس کے علاوہ لائبریری، قرآن سیل سمیت دیگر شعبہ جات پر بریفنگ دی گئی ۔
مہتم اعلی جامعہ اشرفیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعزازی شیلڈ اور کتب پیش کیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ حافظ فضل الرحیم اشرفی سے بہت پرانا تعلق ہے، جامعہ اشرفیہ کی دینی خدمات قابل تحسین ہیں۔