ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مینجمنٹ کمیٹی کے خاتمے کے بعد بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے اہم تقرریاں کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان کی واپسی ہوئی ہے،ذاکر خان کو ڈائریکٹر اکیڈمیز کا چارج سونپ دیا گیا، سابق انٹر نیشنل کرکٹر جنید ضیا کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ ان عہدوں پر مستقل تعیناتیاں چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے بعد ہوں گی۔