استحکام پاکستان پارٹی کا دوسرے روز بھی اہم نکات پر غور

23 Jun, 2023 | 08:48 PM

سٹی 42: استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا کام تیز کردیا گیا ،دوسرے روز بھی اہم نکات پر غور کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق  صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا دوسرے روز بھی اجلاس ،زرعی شعبے کی ترقی اور صنعتی پہیہ تیز کرنے کے نکات پر مشتمل تجاویز پر غور کیا گیا ،غربت کا خاتمہ اور جمہوری اقتدار کا فروغ منشور کے اہم نکات میں شامل ہوگا۔

 اجلاس میں سیکرٹری جنرل عامر کیانی، سینئر لیڈرز اسحاق خاکوانی، چودھری نوریز شکور ،رانا نذیر احمد خان،ڈاکٹر مراد راس،پیر سعید الحسن شاہ ،منشور کمیٹی کے ارکان میاں خالد محمود اور اجمل چیمہ بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

 صدرآئی پی پی  عبدالعلیم خان  نے کہا کہ  پاکستان میں پہلی بار تمام طبقات کی امنگوں کا ترجمان منشور جاری کیا جائے گا،پوری قوم مل کر پاکستان کے لئے مضبوط معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد تعمیر کرے گی۔
 

مزیدخبریں