ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کشتی حادثےمیں ملوث اہم ملزم گرفتار

 لیبیا کشتی حادثےمیں ملوث اہم ملزم گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف آئی اے کے پی زون کی بڑی کارروائی کر کے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

انسانی سمگلر دوران خان کو پشاور کے علاقے حیات آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزم کا تعلق جمرود سے ہے۔ملزم بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرواتا تھا۔لیبیا کشتی حادثہ رواں سال فروری میں پیش آیا تھا۔

ملزم کے خلاف سمگلنگ میں مائگرینٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو بعد ازاں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-23/news-1687530365-3978.jpg