سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا لوٹن ائیر پورٹ پر ہائی کمشنر معظم خان نے استقبال کیا۔شہباز شریف لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔ شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ نون کے اعلی سطحی اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے مشاورت تیز کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے وطن واپسی بارے حتمی مشاورت ہو گی۔ پاکستان سے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو نواز شریف کی وطن واپسی بارے اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ استقبال کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگست میں اسمبلییوں کی تحلیل سے قبل پاکستان ہر صورت آئیں گے ۔