محسن نقوی کا ملتان کے چلڈرن ہسپتال او رکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ 

23 Jun, 2023 | 06:07 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان کے چلڈرن ہسپتال او رکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔

 محسن نقوی نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، اس کے علاوہ علاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریض بچوں کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات بارے استفسار کیا۔
تیمارداروں نے طبی سہولتو ں کے فقدان کے حوالے سے شکایات کیں کہ چلڈرن ہسپتال میں ایک بیڈ پر 4،4بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ جس پر محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کاحکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہرمریض بچے کا علاج علیحدہ بیڈ پر ہونا چاہیے۔ہسپتال میں طبی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ 

محسن نقوی نے تیمارداروں کے لئے انتظار گاہوں کا بھی معائنہ کیا۔ انتظار گاہوں میں پنکھے اور ائیر کولر لگانے کی ہدایت دیں۔ محسن نقوی انتظار گاہوں میں تیمار داروں کے ساتھ بیٹھ گئے، ان کے مسائل سنے او رحل کے لئے ہدایات دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگو ں کو انتظار گاہو ں میں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔  چلڈرن ہسپتال ملتان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بچوں کے علاج معالجے کے لئے جدید ترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں