سابق صدر آصف علی زرداری واپس کراچی روانہ ہوگئے

23 Jun, 2023 | 10:41 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت آصف زرداری لاہور کا ایک روزہ دورہ مکمل کر واپس کراچی روانہ ہوگئے۔

آصف زرداری لاہور میں آپٹما کے عہدیداروں سے ملاقات کے لئے لاہور آئے تھے۔ 

واضح رہے کہ آصف زرداری آج ہی دبئی سے ملک واپس آئے تھے۔ آصف زرداری اپنی آنکھ کا آپریشن کرانے کے لئے دبئی گئے تھے۔ آصف زرداری اب عید کے بعد لاہور آئیں گے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کراچی سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔

مزیدخبریں