عابد چودھری: سمن آباد میں دکان کا حساب کتاب پوچھنے پر ملازم نے خاتون مالک کو قتل کر دیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سمن آباد میں ملازم کے ہاتھوں دکان مالک کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ مقتولہ کی شناخت 45 سالہ سیدہ نوشین کے نام سے ہوئی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو کے مطابق ملزم عامر 18 سال سے خاتون کی دکان میں ملازمت کر رہا تھا اور مقتولہ کا کرایہ دار بھی تھا۔مقتولہ نے ملزم کو موبائل اسیسریز کی دکان دے رکھی تھی اورلاکھوں کی خوردبرد کی پوچھ گچھ کرنے پرملزم نے خاتون کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق ملزم عامر نے دوائی سے خاتون کو بیہوش کیا اور گلہ دبا کر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔