سونا آج بھی سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

23 Jun, 2023 | 05:31 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار  روپے ہو گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1919 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 200 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


 

مزیدخبریں