ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کی دوکانوں پر ڈیرے جمالیے۔ شہری سندل کا شربت, گنے کا رس اور دیگر مشروبات پینے کے لیے دکانوں پر موجود رہے۔
شہر میں مختلف مشروبات کی دوکانوں پر آئے شربت پینے والے شہریوں کا کہنا تھا گرمی بہت زیادہ ہے اس لیے ٹھنڈے مشروبات ضروری ہیں, گنے کا رس, لیمو پانی اور سندل کا شربت گرمی میں صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔ انکا کہنا تھا گرمی میں ٹھنڈا شربت پی کر تسکین ملتی ہے۔