پی ٹی آئی والے ملک میں جلاؤ گھیراؤ چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

23 Jun, 2023 | 05:10 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مسلسل جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی والے ملک میں جلاؤ گھیراؤ چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جو وعدے کیے وہ پورے ہوتے نظرآرہےہیں،  کردارکشی کرنا ہماری سیاست کاحصہ نہیں ہے، کوشش ہوگی مثبت انداز میں سیاست کی جائے، اپوزیشن میں ہوں یاحکومت میں گالم گلوچ ہماری سیاست نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے وہ یاروں کا یار ہے، ہمارے لیے وقت کا سیاسی یار مسلم لیگ ن ہے، پاکستان کو مسائل سےنکلانے کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ ڈار صاحب کو بچن سے جانتا ہوں، سب کے لیے وہ ڈار ہیں میرے لیے وہ انکل ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اورتعمیر نوں سےغافل نہیں۔ بھارت اور امریکا کے اعلامیہ پر دفتر خارجہ ردعمل دے گا،  ہمیں دنیا کی سیاست کے بجائے اپنی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مسلسل جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی والے ملک میں جلاؤ گھیراؤ چاہتے ہیں، یادگار شہداء پر حملہ ہو تو خاموش نہیں رہا جاسکتا، لاہور کو میدان جنگ میں بدل دیا گیا۔ جمہوری نظام کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے۔

مزیدخبریں