گرمی کی شدت میں اضافہ ، جان لیوا ہیٹ سٹروک کا الرٹ جاری

23 Jun, 2023 | 03:58 PM

Ansa Awais

(زاہد چودھری) پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے سے محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں کو  ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔  

 محکمہ صحت نے ہیٹ سٹروک کے مریضوں کیلئے آئی وی فلوئیڈ اور آئی وی کینولا کا انتظام، ایمرجنسی وارڈز میں او آر ایس کے ساشے وافر مقدار میں رکھنے اور  جان بچانے والی ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی ہدایات کردی۔  ہیٹ سٹروک کے مریضوں کو شفٹ کرنے کیلئے ریسکیو 1122 سے رابط رکھنے کی بھی ہدایات کر دی گئی۔

مزیدخبریں