ویب ڈیسک: آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹر بینک میں 23 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 44 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 107 پر آ گیا ۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 152 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔