ایف آئی اے کا اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

23 Jun, 2023 | 09:49 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ 

موقر قومی اخبار کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے 361سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے اور ان اکاؤنٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکانٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائیگا جب کہ عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے بھی انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا،ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں