یونان کشتی حادثہ،وزیرآبادکےچھ نوجوانوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

23 Jun, 2023 | 12:37 AM

ویب ڈیسک:  یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے وزیرآباد کے علاقہ پنڈوری کلاں کے 6 نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کی شناخت ہو گئی۔

یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ میں ڈوب کر فوت ہونے والے نوجوانوں کے خاندانی زرائع  نے تصدیق کی ہے کہ وزیرآباد پنڈوری گاوں کے ایک رہائشی نے ہی اٹلی سے یونان جا کے اپنے علاقہ کے بدنصیب نوجوانوں کی لاشوں کی شناخت کی۔ 

وزیرآباد گاوں میں چھ نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا

پنڈوری کلاں گاوں کے چھ گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ ان چھ نوجوانوں کی صبح آٹھ بجے غائبانہ نماز جنازہ  پنڈوری کلاں میں ادا کی جائے گی.

مزیدخبریں