ویب ڈیسک: ایف بی آر آئی آر انٹیلی جنس کراچی نے معروف فیشن ڈیزائنر کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔
فیڈرل بیورو آف ریوینیو کے زرائع کا کہنا ہے کہ فیشن انڈسٹری کے بڑے برانڈز سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ ان برانڈز پر اسمگل شدہ کپڑا استعمال کرکے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ آئی آر انٹلیجنس ذرائع کے مطابق ملک کے نامور فیشن ڈیزائنر جعلی سیلز ٹیکس انوائسز ایف بی آر میں جمع کروانے میں ملوث ہیں۔
انٹیلیجنس زرائع نے بتایا کہ جلد ملک بھر میں معروف فیشن ڈیزائنرز کیخلاف کریک ڈاؤن کئے جانےکا امکان ہے۔
مشہور برانڈز گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں سے اسمگل شدہ کپڑا استعمال کرتے ہیں۔
پتہ چلا ہے کہ ایک معروف فیشن ڈیزائنر نے مقدمہ درج ہونے پر پچاس لاکھ روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے۔