(عرفان ملک)لاہور پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کروائے جائیں گے۔
لاہور میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر مقدمات کا اندراج کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
سی سی پی او نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ144کا نفاذ ہو چکا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔