کشمالہ طارق کی چوری کی گئی گاڑی برآمد،چور کون نکلا ؟

23 Jun, 2022 | 09:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وفاقی محتسب برائے انسداد حراسگی خواتین کشمالہ طارق کی چوری شدہ گاڑی مل گئی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق وفاقی وزیرکی کار26اپریل کووفاقی محتسب کے دفتر اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی۔ملزم طارق محمود لشاری کو راجن پور اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کے بعد ٹریس کیا۔ملزم وفاقی محتسب کشمالہ طارق کا سابقہ ڈرائیور تھا،ملزم سے چوری شدہ کار ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی گئی۔

پولیس ترجمان راجن پورکے مطابق ملزم کو نوکری سے نکالے جانے اور سرزنش کا رنج تھا،ملزم طارق کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیاہے۔

مزیدخبریں