وزیراعظم شہباز شریف کا حکومت کی آئینی مدت بارے بڑا اعلان  

23 Jun, 2022 | 08:31 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مدت پوری کریں گے، بعض ساتھیوں کی رائے تھی ریفارمز کے بعد الیکشن کی طرف جایا جائے۔

   وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ن لیگی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے خود آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر عمل نہ کیا، جب دیکھا شکست مقدر ہے تو تیل کی قیمت کم کر دی، نئی حکومت کے لیے سرنگ بچھا دی، پیٹرول سستا کیا مگر فنڈنگ کی نا کابینہ سے منظوری لی، پچھلی حکومت کو غریب کی کوئی فکر نہیں تھی۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا نعرہ ہے پہلے ریاست پھر سیاست، میں قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا، آئی ایم ایف سے شرائط طے پا گئی ہیں، آئی ایم ایف کی مدد کے بعد بھی مشکلات کم نہیں ہونگی۔

 وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کوئی اور شرط نہ لگا دی تو معاہدہ ہو جائے گا، آئی ایم ایف معاہدے سے راتوں رات خوشحالی نہیں آئے گی، یہ چار سال قطر سے ہمارے معاہدے میں کیڑے نکالتے رہے، چین، سعودی عرب والے سوچتے ہونگے یہ کب اپنے پیروں پر کھڑے ہونگے، چین کب تک ہماری مدد کرے گا ؟۔

مزیدخبریں