(علی رامے)پنجاب کابینہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹال پلازہ،ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ ،ضلع شیخوپورہ میں مریدکے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ ٹول پلازہ ،شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ضلع ساہیوال میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری ،ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹول پلازہ ،ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹول پلازہ جبکہ ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصلپور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔