سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکا رڈ کمی 

23 Jun, 2022 | 06:45 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ڈالر سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی اچھی خبر آگئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن  ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 4600 روپے کی نمایاں کمی  کے بعد 1 تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3943 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں ہونے والی کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر مزید سستا ہوا تو سونے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ 

مزیدخبریں